Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونا مہنگا

منگل کو 21 قیراط ایک گرام سونا 193.90 ریال میں دستیاب تھا( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 4 جنوری کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 222.44  ریال تک پہنچ گئی۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے جس کے ایک گرام کی اضافے کےبعد 194.64 ریال ہوگئی۔ منگل کو ایک گرام سونا 193.90 ریال میں دستیاب تھا۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت203.91 رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 166.20 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی اضافے کے بعد 1868.53 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
22 قیراط 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 1957.50 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2135.46 ریال رہی۔

شیئر: