Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم اکرم بہترین کپتان تھے ،شعیب اختر

راولپنڈی... راولپنڈی ایکسپریس اوراسپیڈ اسٹارشعیب اختر نے کہ اہے کہ بولنگ کوچ کی آفر ہوئی تو قبول نہیں کروں گا تاہم رضاکارانہ خدمات پیش کرسکتا ہوں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کپتان سارے ہی اچھے تھے اور بہتر بھی کھیلنا جانتے تھے تاہم میرے خیال میں وسیم اکرم ٹاپ پر تھے۔متنازعہ بات نہ کہوں تو اگر مجھے عمران خان مل جاتے تو میری 500 وکٹیں ہوتیں۔ اس سوال پر کہ سچن ٹنڈولکر آپ سے ڈرتے تھے ، شعیب اختر نے کہاکہ ڈرتا کوئی کسی سے نہیں۔ ویوین رچرڈز سے بڑا کوئی بیٹسمین دنیا میں نہیں رہا ۔میں نے ان سے پوچھا اگر میں آپ کو بولنگ کرتا تو کیا آپ ڈرتے؟ رچرڈز نے جواب دیا یقینا میں بہت ڈرتا لیکن خود کو صورتحال میں ڈھال لیتا۔ شعیب اختر نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اس کی سرزمین پر کھیلنے کا اپنا مزہ ہے۔ کولکتہ میں شائقین کرکٹ نے ہمیں خوب سراہا ۔ وہاں تماشائیوں نے شاید پہلے کبھی سچن کوپہلی گیند پر آوٹ ہوتے نہیں دیکھا تھا۔ 

 

شیئر: