Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں مسافر بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

امدادی ٹیموں نے مسافروں کو فوری طور پر محفوظ جگہ منتقل کیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے ریاض ریجن کی عفیف کمشنری میں عفیف ضریہ روڈ  پر مسافر بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  ٹریفک کا کہنا ہے کہ’ بس کے عقبی ٹائر پھٹنے پرآگ لگی اور تیزی سے پھیلنے لگی۔ 40 افراد بس میں سوار تھے جو فوری طور پر اتر گئے‘۔

 آتشزدگی کے وقت عفیف ضریہ روڈ پر موسلا دھار بارش ہورہی تھی( فوٹو سبق)

عفیف ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے ڈائریکٹر کرنل خالد فہد العتیبی کی نگرانی میں امدادی کارروائیاں کیں اور مسافروں کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔
آگ سے ٹریفک میں بھی کچھ دیر کےلیے خلل پڑا۔ آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب عفیف ضریہ روڈ پر موسلا دھار بارش ہورہی تھی۔

شیئر: