Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیاتی دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے’ سپیشل پبلک پراسیکیوشن‘ 

ملزمان کے خلاف کیسز خصوصی عدالتوں کے سامنے پیش کیے جائیں گے( فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے ’مالیاتی دھوکہ دہی جرائم‘ کو نمٹانے کے لیے مملکت بھر میں ’سپیشل پبلک پراسیکیوشن‘ قائم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’سپیشل پبلک پراسیکیوشن‘ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم کے انسداد میں عدالتی اقدامات کرے گا۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کرکے ان کے خلاف کیسز خصوصی عدالتوں کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ 
پبلک پراسیکیوٹر نے یہ فیصلہ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم میں پیچیدہ طریقے بڑھ جانے اور معاشرے کے مالیاتی و اقتصادی مفادات کے تحفظ کی خاطر کیا گیا ہے۔ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم سے افراد، ادارے، تجارتی و مالیاتی کمپنیاں متاثر ہورہی ہیں۔ 
پبلک پراسیکیوشن اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم کا سدباب ہو اور اس قسم کی وارداتوں سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

شیئر: