Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے چھ علاقوں میں بارش و ژالہ باری کا امکان

بعض مقامات پرگہری دھند چھائی رہے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے چھ علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش سے سیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
عاجل نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جازان ، عسیر ، الباحہ اورمکہ مکرمہ ریجنز کے علاوہ ریاض ومشرقی ریجن کے جنوبی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
مدینہ منورہ ، قصیم ، حائل ، شمالی حدود ، الجوف اورتبوک میں موسم ابرآلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پرگہری گھٹا چھائی رہے گی۔ مذکورہ علاقوں کے کچھ مقامات شدید دھند کی لپیٹ میں بھی رہیں گے۔
بحر الاحمر میں ہوا کا دباو زیادہ رہنے کا امکان ہے جن کا رخ شمال مغربی جانب ہوگا جبکہ ہوا کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی۔

شیئر: