Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بادلوں کی طرح کا آملیٹ

آج کی مصروف زندگی میں ناشتے وغیرہ میں جتنا کم وقت صرف ہو اتنا ہی اچھا سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ناشتہ ایسا ہونا چاہئے کہ جس سے انسان دن بھر اپنا کام کرنے کے قابل ہو۔ بالعموم روٹی او رانڈے کا استعمال ہوتا ہے لیکن اس میں شامل پنیر اور انڈے کی زردی اس کے اندر کی کیلوریز میں اضافہ کردیتی ہے او ربڑھی ہوئی کیلوریز صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ اب عجلت میں ناشتہ کرنے کیلئے ایک خاص قسم کا انڈہ تیار کیا گیا ہے جسے اسکی شکل و صورت کی وجہ سے کلاڈ ایگ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ انڈے پروٹین سے مالا مال ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں صرف161کیلوریز ہوتی ہیں۔ یعنی اسے ہر شخص اور ہر عمر کے لوگ کھاسکتے ہیں۔ ایسے انڈے تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے انڈے کی زردی اور سفیدی کو الگ کردیا جائے۔ پھرسفیدی کو الگ کرکے کچھ دیر پھینٹا جائے اور پھینٹی ہوئی سفیدی کو توے پر سینکا جائے اسکے بعد الگ کی جانے والی زردی کو اس کے اوپر رکھ دیا جائے جس کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بادلوں نے سورج یا چاند کو گھیر رکھا ہے۔ تاہم اس کی اصل خاصیت خوبصورتی نہیں بلکہ صحت دوست ہونے کی صلاحیت ہے۔ اسکے بارے میں انسٹا گرام پر جو تفصیلات جاری ہوئی ہیں اس کے مطابق انڈے کی تیاری کے بعد اس میں پنیر کے ٹکڑے وغیرہ بھی ڈالے جاسکتے ہیں۔ سینکنے کے لئے 5سے 8منٹ کا وقت چاہئے اور درجہ حرارت 230ڈگری فارن ہائیٹ رہنا چاہئے۔

شیئر: