Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیشہ ور گداگروں کے ساتھ ہمدردی نہ کریں: امن عامہ

’گداگری کا پیشہ اختیار کرنے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشہ ور گداگروں کے ساتھ ہمدردی نہ کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’گداگری کے مذموم پیشے کے انسداد کے لیے ہماری مدد کی جائے‘۔
’جہاں کہیں بھی گداگر دیکھیں تو فوری طور پر 911 پر رابطہ کرکے ہمیں مطلع کریں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گداگری کا پیشہ اختیار کرنے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے جبکہ غیر ملکی کو ملک سے بیدخل کرکے بیلک لسٹ کردیا جائے گا‘۔
محکمے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ ’پیشہ ور گداگر حقیقت میں محتاج نہیں بلکہ ان کا تعلق منظم مافیا سے ہے‘۔
’صدقہ خیرات دینے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ اجازت یافتہ اداروں سے رجوع کریں جہاں عطیات جمع کرنے کا باقاعدہ نظام قائم ہے‘۔

شیئر: