Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں 112 سائیکلسٹ کے درمیان مقابلہ آج سے شروع

’3 فروری تک جاری رہنے والے مقابلے میں 830 کلو میٹر کی مسافت طے کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
العلا میں سعودی لیگ برائے سائیکلسٹ کے زیر اہتمام دنیا بھر سے 112 سائیکلسٹ کا مقابلہ آج شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سائیکلسٹ کا مقابلہ 3 فروری تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 830 کلو میٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح لیگ کے سربراہ عبد العزیز الشہرانی نے کردیا ہے  ۔ تقریب میں العلا اتھارایل اتھارٹی کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ کو ’سعویہ کا طواف‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں سائیکلسٹ مختلف شہروں کا چکر لگائیں گے۔
سائیکلسٹ کے لیے 5 خصوصی ٹریفک بنائے گئے ہیں جن میں ان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
 

شیئر: