Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ نے حرا ثقافتی مرکز کا افتتاح کردیا

’حرا ثقافتی مرکز 67 ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر ہونے والا منصوبہ ہے‘ (فوٹو : ٹویٹو)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل  نے حرا ثقافتی مرکز کا افتتاح کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرا ثقافتی مرکز حرا پہاڑ کے قریب تیار کیا گیا ہے جہاں اولین وحی کانزول ہوا تھا۔
حرا ثقافتی مرکز 67 ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر ہونے والا منصوبہ ہے جس میں غار حرا اور اولین وحی کے نزول کے علاوہ قرآن مجید کی جمع و تدوین اور طباعت کی تاریخ  جدید انداز میں پیش کی گئی ہے۔
مرکز میں متعدد ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں پہاڑ کی چوٹی پر واقع غار تک لے جانے کا راستہ بھی بنایا گیا ہے۔

شیئر: