Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی جیلوں میں تمباکو نوشی کیخلاف مہم

  لندن ..... برطانوی حکام نے جیلوں میں تمباکو کے استعمال کا قانون کچھ عرصے سے نافذ کررکھا ہے۔ مگر اب اس قانون پر زیادہ شدت اور سختی سے عمل کرانے کی کوشش ہورہی ہے اور یہ کوشش 31اگست سے شروع ہوگی۔ دریں اثناءجیل حکام نے قیدیوں کو کہا ہے کہ وہ اس دوران سگریٹ وغیرہ پینا بند کردیں اور کوئی ایسی متبادل چیز استعمال کریں جو نکوٹین کا متبادل ہوسکتی ہے مگر اتنی نقصان دہ نہیں ہو۔ واضح ہو کہ برطانوی جیلوں میں قیدی بیحد آرام سے تمباکو نوشی کرتے ہیں اس کی وجہ سے ان میں پھیپھڑوں کے امراض اور سانس جیسی تکلیف کی شکایت عام ہے اور اسی پر قابو پانے کی حکومت سر توڑ کوشش کررہی ہے۔ تمباکو نوشی کے عادی قیدیوں کو یہ بات گوارہ نہیں کہ وہ اپنی خراب عادت ترک کریں اور اسی وجہ سے گزشتہ سال امریکی ریاست کارڈیف کی ایک جیل میں اچھی خاصی اور خونریز مارپیٹ ہوچکی ہے۔ واقف حال لوگوں کا کہناہے کہ قیدیوں کی 80فیصد تعداد اس بری لت میں مبتلا ہے۔

شیئر: