Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 31 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گزشتہ تین ہفتے کے دوران مسلسل اضافہ ہونے کے بعد منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی رکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے منگل کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک روپے 74 پیسے کی کمی کے بعد 267.89 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 269.63 ریکارڈ کی گئی تھی۔
منگل  کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 71.38، اماراتی درہم 72.93، کویتی دینار 877.30، عمانی ریال 695.85، بحرینی دینار 710.52 اور قطری ریال کی قدر 73.06 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 330.83 اور یورو کی قدر 290.52 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 270 اور قیمت فروخت 272، سعودی ریال کی قیمت خرید 72 اور قیمت فروخت 72.7 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 74 اور قیمت فروخت 75.25 روپے رہی۔

 

شیئر: