Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 30 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں سات روپے تین پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج ریٹ کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر 269.63 روپے رہی۔
گزشتہ تین روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں  دو دنوں میں 38.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پیر 30 جنوری کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 69.95، اماراتی درہم 71.49، کویتی دینار 860.06 ، عمانی ریال 682.08، بحرینی دینار 696.51 اور قطری ریال کی قدر 72.06 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 324.94 اور یورو کی قدر 285.60 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خڑید 268 اور قیمت فروخت 270.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 70.35 اور قیمت فروخت 71.05 ریکارڈ کی گئی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 327.75 اور قیمت فروخت 331 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 73.3 اور قیمت فروخت 74 روپے رہی۔

شیئر: