Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پبلک پراسیکیوشن کے 148 ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان

ترقی سے پبلک پراسیکیوشن کی کارکردگی مزید بہتر اورموثر ہوگی (فائل فوٹو: عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے  پبلک پراسیکیوشن کے 148 ارکان کی ترقی کا فرمان جاری کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ’ ادارے کے ارکان کی ترقی سے پبلک پراسیکیوشن کی کارکردگی مزید بہتر اورموثر ہوگی’۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ’ ترقی پانے والے ممبران اپنی ذمہ  داری احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں اوراسی کو اپنی پہچان بنائیں‘۔ 

شیئر: