Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا تک شاہراہوں اور ریلوے کے ذریعے رسائی مزید آسان

العلا میں سال بھر مختلف تقریبات منعقد ہوتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
العلا گورنریٹ ایک ایسے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے سیاحوں کا خیرمقدم کر رہا ہے جو فضائی، ریلوے اور جدید سہولیات سے آراستہ شاہراہوں کے ذریعے بڑے شہروں کو آپس میں ملاتا ہے۔
جدہ سے آنے والے مسافر براہِ راست پروازوں یا ساحلی اور اندرونِ ملک راستے پر واقع 680 کلومیٹر طویل شاہراہ کے ذریعے العلا پہنچ سکتے ہیں جو الوجہ سے گزرتی ہے۔
شمال کی جانب سے آنے والے مسافروں کے لیے یہ مقام تبوک ایئرپورٹ سے 297 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ مدینہ منورہ سے آنے والوں کے لیے الملیلیح کوریڈور اور تاریخی خیبر روٹ دستیاب ہیں جو حرہ خیبر کے منفرد آتش فشانی مناظر سے گزرتے ہیں۔
حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچنے والے مسافر وہاں سے سڑک کے راستے باآسانی العلا جا سکتے ہیں۔
ریاض اور مشرقی ریجن سے آنے والے سیاحوں کے لیے براہِ راست پروازوں، شاہراہوں یا حائل کے راستے ریلوے کے ذریعے سفر کے مختلف آپشنز موجود ہیں جس کے بعد وہ 373 کلومیٹر کا زمینی سفر طے کرکے العلا پہنچ سکتے ہیں۔
روڈز جنرل اتھارٹی تمام شاہراہوں پر 24 گھنٹے مسلسل سڑک کے کنارے امدادی خدمات فراہم کرتی ہے جس کے لیے ہیلپ لائن 938 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
جدہ، دمام، قصیم اور دوحہ کو ملانے والی شیڈول کے مطابق علاقائی پروازیں بھی ان سفری سہولیات میں اضافہ کرتی ہیں۔ یہ فضائی رابطے نومبر کے دوران ثقافتی، تاریخی ورثے اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں سے متعلق مختلف تقریبات کے انعقاد میں معاون ہیں جو 20 نومبر سے شروع ہونے والی سکولوں کی موسمِ خزاں کی تعطیلات کے پیشِ نظر اہمیت رکھتی ہیں۔

شیئر: