Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آن لائن ٹرانزٹ ویزا تمام ممالک کے شہریوں کے لیے ہے‘

یہ ویزا سعودی وژن  2030 کی جامع پالیسی کے تحت متعارف کرایا گیا ہے(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دفتر خارجہ  نے کہا ہے کہ ’آن لائن ٹرانزٹ ویزے کی سہولت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے ہے، کوئی اس سے مستثنی نہیں‘۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق سیکریٹری خارجہ برائے امور قونصلیٹ علی الیوسف نے کہا کہ’ فی الوقت ٹرانزٹ ویزے کی سہولت سے جن ممالک کے شہری فائدہ اٹھاسکتے ہیں ان کی فہرست جاری کردی گئی ہے‘۔
ان کا کہنا ہے کہ’ ٹرانزٹ ویزا السعودیہ یا ناس ایئر سے ٹکٹ جاری کراتے وقت حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔ 
علی الیوسف کا کہنا ہے کہ’ ٹرانزٹ ویزے کی کارروائی آن لائن ہے اور ہنگامی بنیادو ں پر جاری ہوتا ہے۔ یہ ویزا سعودی وژن  2030 کی جامع پالیسی کے تحت متعارف کرایا گیا ہے‘۔
انہوں نے  کہا کہ ’اس کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ سعودی عرب آئیں۔ مملکت آنے والے عمرہ، زیارت اور مملکت کے مختلف علاقوں کی سیاحت بھی کرسکتے ہیں‘۔ 
ٹرانزٹ ویزے کے حصول  کا طریقہ کار
ٹرانزٹ ویزے کے حصول کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ فضائی مسافر السعودیہ اور ناس ایئر کے الیکڑانک پلیٹ فارم  سے ٹرانزٹ ویزے کی درخواست کریں گے جو خودکار سسٹم کے تحت دفتر خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم میں منتقل ہوجائے  گی۔
دفتر خارجہ اس پر فوری کارروائی کرکے ڈیجیٹل ویزا جاری کرے گا۔ ای میل پرامیدوار کو بھیجا جائے گا۔ 
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ٹرانزٹ وزٹ ویزے کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔ فضائی ٹکٹ کے ساتھ درخواست دیتے ہی ویزا جاری کردیا جائے گا‘۔
’ٹرانزٹ ویزا تین ماہ کےاندر استعمال کیا جاسکے گا۔ اس ویزے پر مملکت میں چار دن قیام کی اجازت ہوگی‘۔ 

شیئر: