Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے وزنی ترین شخص کا آپریشن

میکسیکو۔۔۔۔دنیا کے وزنی ترین مردکا آپریشن میکسیکو میں کامیاب رہا۔ اس کا وزن کبھی 600کلو (1300) پونڈہوا کرتا تھالیکن مسلسل علاج سے وزن کم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹروں نے گیسٹرک بائی پاس سرجری کی ہے۔اس کے بعد 300پونڈرہ جائے گا اس کے بعد ایک اور آپریشن کیا جائے گا تاکہ وزن مزید کم ہو۔ اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی کہ سرجری کے نتیجے میں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔اگرچہ یہ بڑی پیچیدہ تھی تاہم اس کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔جوان فیڈروفرنکو کا ذیابیطس کی سطح اور بلڈ پریشر بھی قابو میں ہے۔فرینکو کافی عرصے تک بستر پر پڑے رہے تھے۔دوسرا آپریشن نومبر میں ہوگاجب اس کے کمر کا سائز بھی کم کیا جائیگا۔

شیئر: