Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی مذاکرات کی میز پر آئیں تو یمن جنگ ’کل‘ ختم ہو سکتی ہے: میجر جنرل ترکی المالکی

یمنی حکومت کے عبوری دارالحکومت عدن کو ایک سرخ لکیر سمجھتے ہیں ( فائل فوٹو)
عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’اگر یمن کی حوثی ملیشیا اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ امن منصوبے پر رضا مند ہوجائے تو یمن میں جاری جنگ کل ختم ہو سکتی ہے۔‘
تاہم اتحاد اس وقت تک فوجی دباؤ برقرار رکھے گا جب تک ایران کے حمایت یافتہ گروہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ضروری ہوگا۔
روئٹرز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ’ریاض یمنی حکومت کے عبوری دارالحکومت عدن کو ایک ’سرخ لکیر‘ سمجھتا ہے۔ انہوں نے خبر دار کیا حوثیوں کے قریب پہنچنے پر اتحاد بندرگاہی  شہر کے تحفظ کے لیے ’ہر ضروری اقدام‘ کرے گا۔‘
ترجمان نے کہا کہ ’بہترین حل ایک سیاسی حل ہے لیکن ہمیں یمنی حکومت کو اس مقصد تک  پہنچنے کے لیے سپورٹ کرنا ہوگا۔‘
اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ امن منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’اگر حوثی یمنی حکومت کے ساتھ اس روڈ میپ پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیں تو یہ جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے۔‘
انہوں نے کہا ’ہم بیلسٹک میزائلوں، ان کے لانچرز، میزائلوں اور ڈرونز کے کچھ حصوں کو ناکارہ بنانے اور تباہ کرنے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔‘
’سعودی عرب کو اپنے فضائی دفاعی نظام میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کا سامنا نہیں۔ مملکت اپنے دفاع  کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔‘

 

شیئر: