Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام

سرینگر۔۔۔۔ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں لائن آف کنٹرول پر انتہا پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ رام پور سیکٹر میں پیش آیا۔دہشتگردوں نے گزشتہ شب دراندازی کی کوشش کی جس پرفوج نے فائرنگ کی اور انہیں پیچھے دھکیل دیا۔ علاقے کی تلاشی کا کام جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور درانداز واپس آزاد کشمیر کی طرف پسپا ہوگئے۔ اس وقت فوج پورے علاقے کی چھان بین کررہی ہے تاکہ اس بات کویقینی بنائی جاسکے کہ کوئی درانداز موجود تو نہیں ۔

شیئر: