Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: ضبط شدہ گاڑی پولیس کے بجائے مالک کی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ

ابوظبی: ابوظبی پولیس نے سینٹرل آپریشن کے ڈرائریکٹر جنرل بریگیڈئیر جنرل علی الخلفان نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزی پر ضبط کی جانے والی گاڑیاں پولیس کے بجائے مالکان کی تحویل میں رکھی جائیں گی۔ اس کے لئے نیا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ ضبط شدہ گاڑی کے عدم استعمال کو یقینی بنانے کے لئے نگراں اسمارٹ آلہ گاڑی میں نصب کیا جائے گا۔ اس کی بدولت پولیس گاڑی کی معمولی نقل وحرکت سے فوری طور پر آگاہ ہوجائے گی۔ الخلفان نے کہا ہے کہ نیا طریقہ کار 2017ء جدت طرازی پروگرام کے مطابق اختیار کیا جارہا ہے۔ ابوظبی پولیس چاہتی ہے کہ عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے جتنی بھی سہولتیں مہیا کی جاسکتی ہوں ، فراہم کی جائیں۔ عالمی معیار کے مطابق شہریوں کے ساتھ سلوک ابوظبی پولیس کا اہم نصب العین ہے۔ دریں اثناء ابوظبی پولیس میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد الخیییلی نے واضح کیا کہ اب تک ضبط کی جانے والی پولیس کی تحویل میں رکھی جاتی تھیں۔ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ متعلقہ ٹریفک خلاف ورزی پر گاڑی کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے گی اور اس میں ایک آلہ نصب کرکے ریموٹ سینس کے ذریعہ گاڑی کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے دو فائدے ہوں گے۔ پہلا یہ کہ مالک اپنی گاڑی کی طرف سے مطمئن رہے گا۔ اسے پابندی ختم ہونے پر پولیس کے چکر نہیں کاٹنے پڑیںگے۔ دوسرا یہ کہ پولیس گاڑی کو اپنی تحویل میں رکھنے کے اخراجات اور جھنجھٹ سے بچ جائے گی جبکہ پابندی کا اصل ہدف کہ گاڑی استعمال نہ کی جائے ، ریموٹ کنٹرول اور اسمارٹ آلے کی تنصیب کی بدولت پورا ہوتارہے گا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: