پاکستان کے جنوب مغربی ساحلی شہر گوادر میں گہرے سمندر کی بندر گاہ بننے کے بعد تعمیر و ترقی کے ساتھ سماجی بہتری کا عمل بھی آگے بڑھ رہا ہے اور یہاں مقامی خواتین بھی اس میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہی میں سے ایک زہرہ خلیل ہیں جنہوں نے اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ مل کر ایک پبلک پارک میں اپنا کیفے کھول لیا ہے۔ گوادر سے اُردو نیوز کے نمائندے خرم شہزاد اور عرفان قریشی کی رپورٹ۔