دبئی : نیا ڈرائیونگ لائسنس 15سے 20منٹ میں جاری ہوگا
دبئی: دبئی میں نیا ڈرائیونگ لائسنس 15سے 20منٹ میں جاری ہوگا۔روڈ وٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پہلے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لئے 2سے 4دن درکار تھے۔ اب زیادہ سے آدھے گھنٹے میں نیا لائسنس جاری ہوگا۔ محکمہ لائسنس نے الامارات الیوم کو بتایا کہ نیا لائسنس جاری کرنے کے لئے اقامہ، نظر کا میڈیکل چیک اپ اور بعض پیشوں کے لئے کفیل کی منظوری درکارہوگی۔ اتھارٹی نے نیا لائسنس جاری کرنے کے لئے دفاتر کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ پہلے نیا لائسنس جاری کرنے کے 17دفاتر تھے، اب154دفاتر کھولے گئے ہیں۔ دبئی کے تمام شاپنگ مالز کے علاوہ عوامی مقامات میں بھی دفاتر کھولے گئے ہیں۔