Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بدھ 30 اپریل کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں  بدھ کو سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 3 ہزار 400 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 45 ہزار  800 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن کو اس کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 915 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے مقرر ہوئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 271 روپے ہوگی۔
دوسری جانب  فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 70 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار427 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2ہزار 938 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی آئی ہے جس  کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 427 ڈالر ہوئی جبکہ منگل کو اس کی قیمت 3 ہزار 310 تھی۔ اسی طرح  چاندی کی قیمت  32.27 ڈالر ہوئی ہے۔

شیئر: