Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئر پورٹ پر حاملہ خواتین اور بچوں کی جامہ تلاشی نہیں ہوگی

دبئی: دبئی ایئر پورٹ پر حاملہ خواتین اور بچوں کی جامہ تلاشی نہیں ہوگی۔ دبئی ایئرپورٹ میں محکمہ کسٹم کے سربراہ ابراہیم الکمالی نے کہا ہے کہ انتہائی مشکوک حالات میں ہی حاملہ خواتین اور بچوں کی جامہ تلاشی لی جائے گی۔ انہوں نے کہا انتہائی مشکوک حالات میں بھی حاملہ خواتین اور بچوں کی جامہ تلاشی عام مسافروں کے ساتھ نہیں ہوگی بلکہ ایئرپورٹ کی خواتین اہلکاروں کے ذریعہ الگ کمرے میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حاملہ خواتین اور بچوں کی سلامتی کے لئے کیا گیا ہے تاکہ انہیں ایکسرے مشینوں کی منفی شعاعوں سے بچایا جائے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: