سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ایک تجارتی ادارے سے 2.9 ملین ریال چوری کرنے کے الزام میں تین سعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے منگل کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ مقامی شہریوں کے قبضے سے 22 لاکھ 46 ہزار ریال اور مسروقہ رقم سے خریدی جانے والی گاڑی برآمد کرلی گئی‘۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ رقم چوری کرنے والے مقامی شہریوں کو قانونی کارروئی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔