Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مملکت میں سکولوں کی درجہ بندی کے لیے نئی منصوبہ بندی

تعلیمی اداروں کامعیاربلند کرنے کےلیے عالمی تجربات سے استفادہ کیاجاتاہے(فوٹو، ٹوئٹر
سعودی عرب کے تعلیمی حکام عالمی بینک کی ٹیم کے تعاون سے ’سکولوں کی درجہ بندی‘ کا نیا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔
مکہ اخبار کے مطابق سکولوں کی درجہ بندی کے بہترین قواعد و ضوابط سے واقفیت کے لیے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ 3 روزہ ورکشاپ کے دوران سکولوں کی درجہ بندی کے حوالے  سے عالمی معیار کے سکولوں میں رائج قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا گیا۔
اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ سکولوں کی درجہ بندی کے  حوالے سے دنیا کے بہترین سکولوں میں کس قسم کے ضوابط استعمال کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے ورکشاپ کے شرکا نے مباحثے بھی کیے۔ 
سعودی وزارت تعلیم کے تحت ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایلویشن کمیشن قائم ہے۔  
کمیشن کی جانب سے سعودی سکولوں میں تعلیم و تربیت کا معیار بلند کرنے کے لیےعالمی تجربات کی روشنی میں تجاویز اورشفارشات مرتب کی جاتی ہیں ۔ 

شیئر: