Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوک ہڑتالی کپل مشرا پر حملہ

نئی دہلی۔۔۔۔عام آدمی پارٹی کے کارکن نے کابینہ سے برطرف ہونیوالے کپل مشرا کو جو آج کل غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال پر ہیں حملہ کردیا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کے ساتھیوں پر کرپشن کا الزام لگایا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ شخص مشرا کے پاس آیا اور کہا کہ تمہارے الزامات جھوٹے ہیں۔ ابھی مشرا جواب دینے ہی والے تھے کہ اس نے ان کا کالر پکڑ لیا ، مشرا کے حامی فوری طور پر وہاں پہنچے اور اور انہوں نے حملہ آور پر قابو پاکر اس کی پٹائی شروع کردی۔ حملہ آور کا نام انکت بھاردواج ہے اور وہ آپ پارٹی کا رکن ہے۔ واقعہ کے فوری بعد آپ کے ایک رضاکار نے دعویٰ کیا کہ یہ شخص بی جے پی کے یوتھ ونگ سے تعلق رکھتا ہے تاہم بی جے پی نے فوری طور پر اس کی تردید کی۔ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اسے علاج کیلئے ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ اسے باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔بعد میں کپل مشرا نے کہا کہ میں حملے کیلئے کسی کو ذمہ دار قرارنہیں دیتا۔مشرا نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ جوابی کارروائی نہ کریں۔اگر جوابی کارروائی کی گئی تو میں بھوک ہڑتال کے دوران پانی بھی نہیں پیوؤنگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے رات گئے ایک انٹر نیشنل نمبر سے دھمکی بھی ملی مگر میں خوفزدہ نہیں۔حملہ آور کی شناخت کے سلسلے میں نیا تنازع پیدا ہوگیا اور آپ کے حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی سازش بی جے پی نے رچی تھی۔

شیئر: