Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہر کی سنچری، پاکستان پہلی اننگز میں 376 رنزپر ڈھیر

ڈومینیکا... پاکستا نی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے او رآخری ٹیسٹ کے دوسرے دن 376 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ اظہر علی نے لگا تار دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی ۔ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لئے۔ پاکستان نے 169 رنز 2کھلاڑی آوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی۔ یونس خان 18 رنز بنانے کے بعد جیسن ہولڈر کو وکٹ دے بیٹھے۔ روسٹن چیز نے اظہر علی کو 127 رنز پر بولڈ کردیا۔اسد شفیق 17 رنز بنانے کے بعد روسٹن کاشکار بنے ۔کپتان مصباح الحق نے روایتی سست رفتاری سے بیٹنگ کی ۔ ابتدائی 52 گیندوں پر صرف ایک رن بنایا ۔کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری مکمل کی بعدازاںجارحانہ انداز اختیار کرنے کی کوشش میں روسٹن کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔محمد عامر اور یاسر شاہ یکے بعد دیگرے2 گیندوں پر حریف کپتان ہولڈر کی وکٹ بنے۔سرفراز احمد اور محمد عباس نے پاکستان کے اسکور کو 367 رنز تک پہنچایا ۔ سرفرازاحمد نصف سنچری مکمل کرتے ہی آوٹ ہوگئے ۔محمد عباس بھی 4 رنز بنا کر بشو کو وکٹ دے بیٹھے۔پاکستان کی پوری ٹیم 376 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 4، کپتان جیسن ہولڈر نے 3 اور بشو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے دن کے کھیل کا اختتام پر ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی کے نقصان کے 14 رنز بنائے تھے ۔کیرون پاول 9 اور کریگ بریتھویٹ 5 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

 

شیئر: