Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں مٹھائی کی دکانوں میں تفتیشی کارروائیاں، سعودائزیشن کا جائزہ

شہریوں کے لیے روزگار کے لیے نئے امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں سعودائزیشن کمیٹی نے مٹھائیوں اور سنیکس فروخت کرنے والی 64 دکانوں پر مقامی شہریوں کے تقرر کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
سبق ویب کے مطابق سعودائزیشن کمیٹی نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ ’نجران اور اس کی کمشنریوں میں مقامی شہریوں کے لیے روزگار کے لیے نئے امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں‘۔
کمیٹی نے بتایا کہ ’64 دکانوں پر تفتیشی کارروائیاں کرکے وہاں کام کرنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں‘۔

یہ ریکارڈ بھی لیا گیا کہ کام کرنے والوں میں کتنے سعودی ہیں (فوٹو: سبق)

’اس بات کا ریکارڈ بھی لیا گیا کہ کام کرنے والوں میں کتنے سعودی اور غیر ملکی ہیں ، خواتین کا تناسب کیا ہے‘۔
کمیٹی کا  کہنا ہے کہ’ ان دکانوں پرجہاں سعودائزیشن کی گنجائش ہے سعودیوں کے تقرر کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: