Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ فارمیسیوں میں 70 فیصد سعودائزیشن کا دعوی درست نہیں‘ 

سعودی فارماسسٹ کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال مقرر ہے(فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ فارمیسیوں کےعملے میں سعودیوں کی شرح 70 فیصد تک پہنچنے کا دعوی درست نہیں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  وزارت کے ترجمان سعد الحماد نے کہا کہ ’ فارماسسٹ کے شعبے میں سعودائزیشن کا فیصلہ دو مراحل میں نافذ کیا گیا ہے‘۔
’پہلے مرحلے میں سعودائزیشن کی شرح 20 فیصد مقرر کی گئی تھی جبکہ دوسرا مرحلے میں سعودائزیشن کی شرح 30 فیصد طے کی گئی تھی‘۔
یہ فیصلہ ان فارمیسیوں پر نافذ کیا گیا جن میں کام کرنے والے فارماسسٹ کی تعداد پانچ یا اس سے زیادہ تھی۔ 
ترجمان نے بتایا کہ ’سعودی فارماسسٹ کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال مقررہے۔ اس کا مقصد سعودی کارکنان کو محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کرنا ہے‘۔
وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ’ فیصلے کا ہدف فارماسسٹ کا شعبہ تھا نہ کہ فارمیسیاں‘۔ 

شیئر: