Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: بھیڑ کے اوقات میں ٹرکوں کا داخلہ ممنوع

مکہ مکرمہ:مرکزی علاقہ میں ٹرکوں کا داخلہ روکنے کے لئے 21چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ مکہ مکرمہ محکمہ ٹریفک کے سربراہ برگیڈیئر ڈاکٹر باسم بن امین البدری نے کہا ہے کہ بھیڑ کے اوقات میں ٹرکوں اور بڑی گاڑیوں کا مرکزی علاقہ میں داخلہ ممنوع ہے۔ محکمہ ٹریفک مکہ مکرمہ لے جانے والے تمام راستوں میں چوکیاں قائم کردی ہیں۔ ان میں مرکزی چوکیاں العکیشیہ، بطحاءقریش، دوسرا رنگ روڈ، الایوائ، المعیصم، الاسکان، العمرہ اور الفیحاءمیں ہیں۔ بھیڑ کے اوقات کو بھی مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 5.30فجر سے 8بجے صبح تک، دوسرا 12بجے دوپہر سے 3بجے دوپہر تک جبکہ تیسرا مرحلہ عصر کے بعد 5بجے شروع ہوگا اور رات 9بجے تک جاری رہے گا۔ ان اوقات کے دوران ٹرک مرکزی علاقہ میں داخل نہیں ہوسکتے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: