Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان اور جنوبی کوریا کے صدر کی ملاقات، دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ

سعودی وزیر دفاع  منگل کو سرکاری دورے پر سیول پہنچے ہیں۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو سیول میں جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام، کوریا کی حکومت اور عوام کے لیےمزید ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات بھی پہنچائی ہیں۔
اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان عسکری اور دفاعی شعبے میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب کی طرف سے آرمی چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی، کوریا میں سعودی سفیر سامی بن السدحان اور وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ھشام بن سیف بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر دفاع  منگل کو جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر سیول پہنچے ہیں۔
علاوہ ازیں شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو کورین ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دفاع کورین وزارت وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ان کا سرکاری خیر مقدم کیا گیا۔
انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔
بعد ازاں دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے سعودی عرب اور کوریا کے تاریخی دوستانہ تعلقات عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں اور باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا ہے۔

شیئر: