Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیساتھ سرحد پر سیکیورٹی کیلئے لیزر دیواریں

جموں .... ہند کی بارڈر سیکیورٹی فورس پاکستان اور ہند کے درمیان 198کلو میٹر کی بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کیلئے مزید سخت اقدامات کررہی ہے اور اب اس نے ایک ایسی نئی ٹیکنالوجی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس سے دراندازوںکا پتہ چلایا جاسکے گا اور فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ کو آگاہ کرکے کارروائی کی جاسکے گی۔ یہ نئی ٹیکنالوجی دہلی میں قائم ایک کمپنی نے تیارکی ہے۔ یہ ایک طرح سے لیزر دیوار ہے جو سگنل دیتی ہے۔بی ایس ایف جموں کے سابق انسپکٹر جنرل راکیش شرما نے کہا کہ ہم سرحد پر ایک ایسی دیوار بنانا چاہتے تھے جو نظر نہ آئے اور وہ کسی کو محسوس بھی نہ ہو لیکن زیادہ موثر ہو۔ اب انفراریڈ شعاعوں کی مدد سے ہمیں پتہ چل سکے گا کہ کتنی دراندازی ہورہی ہے۔اسے پاکستان کے ساتھ جموں کی سرحد پر بھی استعمال کیا جاسکے گا جہاں 13دریا اور ندیاں بہتی ہیں اور دلدلی زمین کی وجہ سے وہاں باڑ نہیں لگائی جاسکتی۔ یہ دیوار پانی اور شیشے میں بھی کام کرسکتی ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحد 3 ہزار کلومیٹر طویل ہے جس میں 198کلو میٹر بین الاقوامی سرحد او ر740کلو میٹر کنٹرول لائن بھی ہے۔

شیئر: