Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، 406 ملزمان گرفتار

سمگلنگ کی کوششیں 12 فروری سے 5 مارچ کے دوران کی گئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے نجران، جازان، عسیر اور الجوف میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
 ترجمان مسفر القرینی سرحدی محافظوں کارروائیوں کے دوران 52 ٹن 371 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے)، 650 کلو گرام حشیش اور تین لاکھ 52 ہزار325 نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔
سرکاری خبر رسا ں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا ’سمگلنگ کی کوششیں 12 فروری سے 5 مارچ کے دوران کی گئی ہیں‘۔

سمگلروں میں 44 کا تعلق سعودی عرب اور 362 کا دراندازوں سے تھا( فوٹو: ایس پی اے)

سرحدی محافظوں نے 406 سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں 44 کا تعلق سعودی عرب اور 362 کا دراندازوں سے تھا, دراندازوں میں 282 کا تعلق یمن، 69 کا ایتھوپیا، 6 کا صومالیہ، 3 کا اردن اور 2 کا سوڈان اور شام سے تھا۔
سمگلروں کو ابتدائی قاونی کارووائی مکمل کرکے ضبط شدہ ا شیا کے ساتط متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: