Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمیزون نے سعودی بزنس کے لیے لاکھوں نئے صارفین تک رسائی آسان بنا دی

مملکت بھر میں گلوبل رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
ایمیزون نے مملکت بھر میں اپنے گلوبل رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کر کے سعودی بزنس کے لیے لاکھوں نئے صارفین تک رسائی کو آسان بنا دیا ہے۔
بیبان 2023 ایونٹ کے موقع پر عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے ایمیزون کے سعودی کنٹری منیجر عبدو چلالہ نے کہا کہ ایمیزون گلوبل رجسٹریشن سسٹم مملکت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے اداروں کو ترقی کرنے کے قابل بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ایمیزون گلوبل رجسٹریشن سے اب مملکت میں ایک سادہ رجسٹریشن کے ساتھ انہیں عالمی سطح پر دستیاب 21 ایمیزون سٹورز تک رسائی حاصل ہے۔‘
عبدو چلالہ نے نوٹ کیا کہ گلوبل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے فروخت کنندگان کا ایکسپوژر اب چند ملین صارفین کی پہنچ سے پوری دنیا میں کروڑوں تک پہنچ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ فروخت کنندگان کو دنیا بھر کے صارفین کے ردعمل کے بارے میں بھی جاننے کے قابل بناتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی فروخت کنندگان کو ایسے ٹولز فراہم کرتی ہے جو آن بورڈنگ کے عمل کو آسان بناتے ہیں اور بالآخر ایمیزون پر فروخت کرتے ہیں۔
ایمیزون کے سعودی کنٹری منیجر نے کہا کہ ’ہمارے پاس ایمیزون سیلر سینٹرل بھی ہے جو فروخت کنندگان کے لیے معلومات کا مرکز اورانہیں ہر ان پٹ پر مکمل اور جامع تفہیم فراہم کرتا ہے۔‘
سیلر سینٹرل یونٹس، انوینٹری اور قیمتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ فروخت کنندگان کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچنے اور ان کی مصروفیت بڑھانے کے لیے سفارشات فراہم کرتا ہے۔
ایمیزون نے 2022 میں سعودی عرب کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جنرل اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کا بنیادی مرکز 45 ہزار سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو سپورٹ کرنا اور انہیں ایما زون پر فروخت کرنے کے قابل بنانا ہے۔

شیئر: