Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2سالہ مغوی شامی بچی بازیاب

ریاض ....ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مغوی شامی بچی بازیاب اور اغوا کنندہ کو گرفتار کرلیا گیا۔34سالہ شامی شہری سلیمان الزویل نے النسیم پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسکی 2سالہ بیٹی شوق مشرقی ریاض کے ایک شاپنگ سینٹر میں گھر والوں کے ہمراہ گئی ہوئی تھی لاپتہ ہوگئی ہے۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ ایک نامعلوم خاتون اہل خانہ کی لاپروائی کا فائدہ اٹھا کر بچی کو اغوا کرکے چلتی بنی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی نشاندہی ہوگئی۔ 23سالہ سعودی خاتون نے بچی کو اغوا کیا تھا۔ اسے گرفتار کرکے ریاض کی زنانہ جیل میں بھیجدیا گیا۔

شیئر: