پرتگال میں ہونے والے 16 ویں عالمی سکاوٹ موٹ کے دوران سعودی سکاوٹس ایسوسی ایشن نے ثقافتی تبادلے کے پروگرام میں حصہ لیا۔
ایس پی اے کے مطابق اس انٹرنیشنل ایونٹ میں دنیا بھر کی 118 سکاوٹس ایسوسی ایشنز سے 7 ہزار 100 سے زیادہ سکاوٹس شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سفیر نے قاہرہ میں سعودی سکاوٹس کا خیرمقدم کیاNode ID: 877831
سعودی سکاوٹس نے قہوہ پیش کرنے کی روایت، علاقائی ملبوسات کی نمائش اور مقبول مقامی پکوان پیش کرکے سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کیا۔
سکاوٹس نے روایتی العرضہ رقص اور دیگر لوک فنون بھی پیش کیے جو مملکت کے بھر پور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایک تصویری نمائش کے ذریعے سعودی سکاوٹس کی کمیونٹی سروس خاص طور پر حج و عمرہ کےلیے سپورٹ اور ماحولیاتی تحفظ کےلیے کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی وفد نے عالمی سکاوٹ سکارف ڈے کی عالمی تقریبات میں بھی شرکت کی اور اس تحریک میں اتحاد اور فخر کو فروغ دینے کےلیے دیگر سکاوٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ سکارف کا تبادلہ کیا۔

سعودی سکاؤٹس کا پرتگال میں اس ایونٹ میں شریک ہونا ظاہر کرتا ہے کہ ایسوسی ایشن، سعودی سکاؤٹس کو بااختیار بنانے کی پابند ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سٹیج پر مملکت کی نمائندگی کر سکیں، اپنی عالمی موجودگی کو وسعت دیں اور ذاتی قیادت کی صلاحیتیوں کو مضبوط بنائیں۔
ورلڈ سکاوٹ موٹ ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے، اسے 18 سے 25 سال کے نوجوانوں کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ 26 اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد انٹرنیشنل سروس ٹیم کے ارکان کی حیثیت سے شریک ہو سکتے ہیں۔