Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت سندھ میں ایک ہزار 800 فوڈ باسکٹس تقسیم

یہ اقدام فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سجاول اور خیرپور میں ایک ہزار800 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس امداد سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے 13 ہزار 273 افراد کو فائدہ ہوا۔
یہ اقدام فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔

سوڈان کی ریاست وائٹ نیل میں 400 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

یہ امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مملکت کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے شام کے علاقے درعا میں بے گھر افراد میں 345 شیلٹر بیگ تقسیم کیے ہیں، یہ اقدام شامی عوام کے لیے مملکت کی جاری انسانی امداد کا حصہ ہے۔
سوڈان کی ریاست وائٹ نیل میں بے گھر خاندانوں میں 400 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں، جس سے ایک ہزار 729 افراد مستفید ہوئے۔

 

شیئر: