Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیرملکی ڈاکٹر اور اہلیہ گاڑی میں دم گھٹنے سے ہلاک

کار میں ایئرکنڈیشنر سے گیس لیک ہونے پر دونوں جان سے گئے ( فائل فوٹو)
سعودی عرب میں غیرملکی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔
سبق نیوز کے مطابق شقرا ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر عبدالعزیز ادریس اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اسما احمد جو شقرا کے ایک میڈیکل کمپلکس میں فزیشن ہیں۔
دونوں ریاض کے ایک ریستوران کے باہر گاڑی میں کھانے کے آرڈر کا انتظار کر رہے تھے کہ کار کے ایئرکنڈیشنر سے گیس لیک ہونے پر دونوں جان سے گئے۔
 یہ جوڑا ایک دن کے لیے ریاض پہنچا تھا۔
گزشتہ روز شقرا گورنریٹ کے ایک ریسٹ ہاؤس میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے ساتھیوں نے شرکت کی، اس نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شرکا نے دونوں کے اعلیٰ اخلاق، کام کی لگن، ساتھیوں اور مریضوں کے ساتھ کے حسن سلوک کی تعریف کی۔ 

 

شیئر: