Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ اپنے باپ اسامہ بن لادن کا جانشین بنے گا

واشنگٹن .... امریکی چینل سی بی ایس نیوز نے ایف بی آئی کے سابق اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسامہ بن لادن کا سب سے چھوٹا 28سالہ بیٹا حمزہ ، القاعدہ کا قائد بنے گا اور اپنے باپ کا انتقام لے گا۔ سابق اہلکار علی صوفان نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کی پناہ گاہ سے ملنے والی دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ حمزہ نے اپنے باپ کے قتل سے قبل انکے نام خط تحریر کیا تھاجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حمزہ کی رگ و پے میں جہادی افکار رچے بسے ہوئے ہیں اور وہ امریکہ سمیت ساری مغربی دنیا سے انتقام کے درپے ہے۔ حمزہ بن لادن کو گزشتہ جنوری میں بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

شیئر: