Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: راس الخیمہ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 11 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ راس الخیمہ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
بیان کے مطابق ’ایمبولینسز، سول ڈیفنس کی ٹیموں اور متعلقہ حکام سے امدادی اور طبی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ساتھ ہی جائے حادثہ کو محفوظ بنانے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔‘
وزارت داخلہ کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

شیئر: