Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں دھماکا،2ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ... کوئٹہ میں اتوار کی صبح دھماکے میں ایف سی کے 2اہلکارزخمی ہو گئے۔ مارگٹ کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب تھا۔ایف سی کا قافلہ قریب پہنچا تو دھماکا ہوا۔ زخمیوں میں نائیک حق نواز اور ڈرائیور حبیب اللہ شامل ہیں ۔واقعہ کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔

شیئر: