Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 60 ٹی وی پروگراموں کی ریکارڈنگ مکمل

’رمضان المبارک کے دوران نشر کئے جانے والے پروگرام مختلف نوعیت کے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مختلف ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے 60 سے زائد پروگرام کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ہے۔
 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران نشر کئے جانے والے پروگرام مختلف نوعیت کے ہیں‘۔
’ان میں سے بعض پروگرام دینی رہنمائی اور آگاہی کے متعلق ہیں، بعض احادیث اور تفسیر کی شرح کے لیے ہیں جبکہ دیگر تاریخی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ان پروگراموں کے ذریعہ حرمین شریفین کا پیغام دنیا کو دیا جائے گا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اسلام امن، اخوت اور محبت کا پیغام دیتا ہے جبکہ اعتدال اور وسطیت کے منہج پر قائم ہے‘۔
’یہی پیغام حرمین شریفین کا بھی ہے جسے ان پروگراموں کے ذریعہ پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: