حرمین شریفین میں لاکھوں زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل
’حرمین شریفین کے تمام شعبوں کا عملہ ڈیوٹی پر مامور ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے‘۔
’حرمین شریفین کے تمام شعبوں کا عملہ ڈیوٹی پر مامور ہے جبکہ ہر ایک شعبے کے لیے حکمت عملی واضح کردی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’امسال رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے‘۔
’مسجد الحرام کے اندرونی و بیرونی صحنوں سمیت چھت، مطاف، مسعی اور مصلوں کے علاوہ بیسمنٹ کو بھی تیار کرلیا گیا ہے‘۔
’حرمین شریفین میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی بہترین خدمت کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے‘۔