Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں ماؤں کا عالمی دن: باقی دنیا میں کب؟

برطانیہ، آئرلینڈ اور نائجیریا میں ماؤں کا عالمی دن 19 مارچ کو منایا گیا۔ (فوٹو: شٹر سٹاک)
معروف سرچ انجن گوگل نے مشرق وسطیٰ میں مدرز ڈے کے لیے خوبصورت ڈوڈل تیار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دنیا بھر میں رہنے والی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منگل کے روز گوگل نے اپنے انیمیٹڈ ڈوڈل سے مدرز ڈے منایا لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر آپ امریکی یا فلپائنی ہیں یا پھر سری لنکا یا آسٹریلیا نیوزی لیںڈ سے ہیں تو آپ کے پاس اپنی والدہ کو پھول بھیجنے کے لیے کچھ مزید ہفتے موجود ہیں۔
گوگل کے ڈوڈل پر کارڈ کی ایک لڑی کھلتی ہیں جس پر دل بنے ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں مدرز ڈے مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے تاہم ڈوڈل نے اسے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ساتھ 21 مارچ کو منانے کا فیصلہ کیا۔
برطانیہ، آئرلینڈ اور نائجیریا میں ماؤں کا عالمی دن 19 مارچ کو منایا گیا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان، فلسطین، قطر، مصر، اردن، شام، لبنان اور یمن میں یہ دن موسم بہار کے اعتدال کے روز (رات اور دن برابر ہونے کے دن) یعنی 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔
دنیا کے اکثر ممالک میں ماؤں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی تاریخ یعنی مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جو رواں سال 14 مئی کو ہوگا۔

ماؤں کے عالمی دن کی تاریخ ہر ملک میں مختلف ہے۔ کہیں اسے موسم کی اعتبار سے منایا جاتا ہے تو کہیں اسے مذہبی روایات کے مطابق  منایا جاتا ہے۔
لیکن کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ ہمیں ہر روز ماؤں کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے کیونکہ دنیا بھر میں مائیں بلا معاوضہ لا محدود کام کرتی ہیں۔
کچھ آرا یہ بھی ہیں اس دن ان کا کام بانٹ لینا چاہیے اور گھر کے کام خود کرنے چاہیے۔ دنیا بھر کی ماؤں کا مدرز ڈے مبارک ہو۔

شیئر: