Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹسمین ہوں،گریم سوان نہیں بن سکتا،معین علی

لندن...انگلینڈ کے آل راونڈر معین علی نے اپنے اور انگلش اسپنر گریم سوان کے موازنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا کہ بنیادی طور پر بیٹس مین ہوں لیکن میرا موازنہ اس انداز میں گریم سوان سے کیا جا رہا ہے جیسے میں ٹیم کا اسپیشلسٹ اسپنر ہوں۔معین نے حالیہ سیزن میں خراب بولنگ کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنانے والے مبصرین کو آڑے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال افسوسناک ہے آخر یہ لوگ کیوں یہ بات کیوں بھول گئے کہ میں جز وقتی بولر ہوں ۔حقیقت میں بیٹسمین کے طور ٹیم کا حصہ ہوں اور کبھی کبھار بولنگ کرلیتا ہوں۔ انہوں نے کہا میں کبھی گریم سوان نہیں بن سکتا اور نہ ان کی طرح پوری ٹیم کو آوٹ کر سکتا ہوں۔ ایک سوال پر معین نے واضح کیا کہ وہ بیٹنگ پانچویں پوزیشن پر کھیلتے ہوئے ٹیم کیلئے زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہوں۔دورہ ہند کے دوران بولنگ میں زیادہ نمایاں نہ ہونے کی وجہ معین علی پر تنقید کی جارہی ہے۔ بعض لوگوں نے ان کے اور گریم سوان کے ریکارڈ کا موازنہ کیا تھا۔

 

شیئر: