Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر سیال کا پاکستان سے سعودی عرب کے لیے فلائٹس کا اعلان

جدہ کے لیے فلائٹس 29 مارچ سے شروع کی جائیں گی۔ (فوٹو: ایئرسیال/فیس بک)
پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیال نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں ایئر سیال نے اعلان کیا کہ ’ہم فخریہ اعلان کررہے ہیں کہ ہم پاکستان سے جدہ کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس شروع کر رہے ہیں۔‘
ایئر سیال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور جدہ کے درمیان فلائٹس 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔
ایئر سیال نے مختلف نجی بینکوں کے کارڈز پر ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
ایئر سیال کی جانب سے کچھ دنوں پہلے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ ایئرلائنز میں سفر کرنے والے افراد کو الائیڈ بینک، حبیب میٹرو بینک، حبیب بینک لیمٹڈ، مسلم کمرشل بینک اور بینک آف پنجاب کے کارڈز پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے شروع کی گئی ایئرسیال ملک کی تیسری نجی ایئرلائن ہے۔ دسمبر 2020 میں شروع کی گئی ایئرلائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ملکیت ہے۔
 

شیئر: