Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈین سرزمین پرپاکستان نے تاریخ رقم کردی

 ڈومینیکا... پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔ ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ڈومینیکا میں ویسٹ انڈیز نے 7 رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کیلئے مزید 297 رنز درکار تھے۔ یاسر شاہ نے کریگ بریتھ ویٹ کو آوٹ کر کے پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔محمد عامر نے شیمرون کو بولڈ کر دیا ۔کھانے کے وقفے سے قبل حسن علی نے ہوپ کو آوٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔ وشال سنگھ بڑی اننگز کھیلنے میں پھرناکام رہے۔ یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ شین ڈاورچ کے آوٹ ہونے کے بعد حسن علی نے خوبصورت ریورس سوئنگ پر ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ویندرا بشو اورالزاری جوزف بالترتیب محمد عباس اور حسن علی کا شکار بنے ۔دوسرے اینڈ پرد روسٹن چیز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ یاسر شاہ نے میچ میں اپنے آخری اوور کی آخری گیند پر گیبریئل کو آ وٹ کر کے پاکستان کو تاریخی فتح دلا ئی۔

شیئر: