سعودی عرب میں موسمیات کا عالمی دن منایا گیا
سعودی عرب عالمی تنظیم کی بانی ریاستوں میں سے ایک ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں اس سال موسمیات کا عالمی دن ’ دی فیوچر آف ویدر، کلائمٹ اینڈ واٹر اکراس جنریشنز‘ کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس کا مقصد تمام قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی کوششوں میں شامل ہونا ہے تاکہ شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ آبی وسائل کی بڑھتی ہوئی کمی کے ذرائع کو حل کیا جا سکے۔
یہ تنظیم موسم اور آب و ہوا کی پیشں گوئیوں سے نمٹتی اورعالمی طور پر کام کرتی ہے۔ یہ ترقی اور استحکام تحکام کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک موثر چینل کے طور پر کام کرتی ہے۔
اس سال کے تھیم کے ذریعے تنظیم کا مقصد موسمیاتی اور ہائیڈرولوجیکل سہولتوں کی 24 گھنٹے کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو موسم کی پیشن گوئی کے اعداد و شمار کو جمع اور مستحکم کرتی ہیں۔
سعودی عرب تنظیم کی بانی ریاستوں میں سے ایک ہے اور اس نے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر موسمیات کے شعبے میں نمایاں کام کیا ہے۔
اس کا کام موسمیات اور آب و ہوا کے ساتھ ساتھ آٹھ علاقائی اور بین الاقوامی مراکز کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے۔
یہ مراکز جدہ ریجنل کمیونیکیشن سینٹر، ریجنل سینٹر فار ڈروٹ مانیٹرنگ اینڈ ارلی وارننگ، جدہ ریجنل کلائمیٹ سینٹر، جدہ گلوبل انفارمیشن سسٹم سینٹر، ایئر نیوی گیشن سروسز کے آپریشنل انفارمیشن سینٹر، جدہ ہسٹوریکل انفارمیشن ریسکیو سینٹر، دی ایٹموسفیرک اور ہائیڈرولوجیکل ریسرچ سینٹر اور زرعی موسمیات ریسرچ سینٹر ہیں۔