Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمبولینس کو راستہ دینے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

’ہلال احمر نے واضح کیا ہے کہ ایمولینس کو راستہ دینے کا صحیح طریقہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ہلال احمر نے کہا ہے کہ ایمبولینس کو راستہ نہ دینے پر جرمانہ کا قانون نافذ العمل ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے واضح کیا ہے کہ ایمولینس کو راستہ دینے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’اگر دو ٹریک والی روڈ ہو تو تمام گاڑیوں کو دائیں طرف ہوجانا چاہئے اور بائیں ٹریک سے ایمبولیس کےلیے خالی کردینا چاہئے‘۔
’دو ٹریک والی روڈ میں ٹریفک کی بھیڑ ہو تو تمام گاڑیوں کو روڈ کے دائیں اور بائیں ہوجانا چاہئے تاکہ درمیان میں ایمبولینس کے لیے راستہ پیدا کیا جائے‘۔
’اسی طرح اگر تین ٹریک والی روڈ ہو اور گاڑیوں کی بھیڑ ہو تو درمیانی  اور بائیں ٹریک کی گاڑیوں کو راستہ دینا چاہئے‘۔

شیئر: