Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 280 نئے کیسز، مزید دو اموات

کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 32 ہزار 709 ہوگئی ہے (فائل فوٹو: اے پی)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عرب نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پیر کو کورونا کے 280 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دو اموات ہوئی ہیں‘۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 32 ہزار 709 ہوگئی ہے۔
پیر کو مزید دواموات کی تصدیق کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 629 ہوگئی۔
 ریاض میں 102، جدہ میں 32، دمام میں 15 اور طائف میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مملکت کے دیگر شہروں میں دس سے کم  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق’ پیر کو کورونا کے 123 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 18 ہزار 675 ہوگئی ہے‘۔
’کورونا کے نئے مریضوں میں سے 68 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے‘۔
سعودی عرب میں کورونا ویکسین مہم شروع کیے جانے سے اب تک 69.5 ملین افراد کو ویکسین دی گئی ہے جس میں 25 ملین کو تمام خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: